پیمرا مینڈیٹ

  • معلومات، تعلیم اور تفریح کے معیار کو بہتر بنانا؛
  •  پاکستان کے عوام کو، میڈیا میں، خبروں، حالات حاضرہ، مذہبی معلومات، آرٹ، ثقافت، سائنس، ٹیکنالوجی، معاشی ترقی، موسیقی، کھیل، ڈرامہ سے متعلق سماجی شعبےاورعوام اور قومی مفاد کے دیگر موضوعات کے انتخاب کے لیے وسیع میدان فراہم کرنا؛
  •  مقامی اور کمیونٹی کی سطح پر عوامی رابطہ تک لوگوں کی رسائی کوفروغ دےکر بنیادی طورپرذمہ داری اور اختیار کی منتقلی کو باسہولت بنانا؛
  • آزادانہ طور پر معلومات فراہم کرنے کے عمل کو بہتربنا کراحتساب، دیانت اور بہتر حکمرانی کی یقین دہائی کرانا؛