ایم ایم ڈی ایس

ایم ایم ڈی لائسنس صرف فریکوئنسی ایلوکیشن بورڈ (ایف اے بی) کی طرف سے فریکوئینسی سپیکٹرم کی دستیابی کے بعد بولی کےعمل کے ذریعے جاری کیاجاتا ہے اور اسی کےمطابق تشہیر کی جاتی ہے۔درخواستیں صرف اشتہار کے بعد موصول کی جاتی ہیں۔

ملٹی چینل ملٹی پوائنٹ ڈسٹری بیوشن سسٹم

ملٹی چینل ملٹی پوائینٹ ڈسٹری بیوشن سروس (ایم ایم ڈی ایس) کو وائرلیس کیبل ٹی وی کے طور پر جانا جاتا ہےاور یہ وائر لیس ٹیلی کمیونیکیشنز ٹیکنالوجی ہے۔ ایم ایم ڈی ایس سگنل کی کوریج 40سے50 کلومیٹرہے۔ایم ایم ڈی ایس بینڈ مائیکروویو فریکوئنسی 2.5 گیگاہرٹز سے 2.69 گیگاہرٹز کو استعمال کرتا ہے۔ایم ایم ڈی ایس سےپہنچائے جانے والے ٹیلی ویژن سگنلزکی ریسیپشن صرف ایک مخصوص روف ٹاپ مائیکروویوانٹینااور سگنل موصول کرنے والے ٹیلی ویژن کے ساتھ سیٹ اپ باکس کے ذریعےممکن ہے۔

  • پیمرا کی طرف سے جاری کردہ ایم ایم ڈی ایس لائسنسز کی فہرست pdf logo

لائسنس کااجراء بولی کے عمل کے ذریعے کیاجاتا ہے۔

لائسنس کی مدت:

10 سال

درخواست پروسیسنگ فیس (ناقابل واپسی)

20،000روپے۔

سیکورٹی ڈپازٹ:

لائسنس فیس کا 10فیصد (ایک سال تسلی بخش کارکردگی کے بعد واپسی)۔